Home خانه

اسلام آباد اور پنجاب میں افغانوں کے ساتھ منظم استحصال کی شرمناک واردات

اسلام آباد اور پنجاب میں افغانوں کے ساتھ منظم استحصال کی شرمناک واردات

Screenshot 2025 11 30 134347اسلام آباد اور پنجاب میں افغانوں کے ساتھ منظم استحصال کی شرمناک واردات ۔پانچ چھ مہینے پہلے پولیس نے مزدوری کرنے والے غریب افغان شہریوں کو بڑی تعداد میں گرفتار کیا۔ جن کے پاس پیسے تھے، انہیں رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا، مگر جو غریب بے سہارا تھے، انہیں جھوٹے، بے بنیاد اور نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمات میں نامزد کر کے اڈیالہ جیل اور پنجاب کی مختلف جیلوں میں ڈال دیا گیا۔بہت سے Afghan مزدور آج بھی کئی مہینوں سے جیلوں میں بند ہیں، جن کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان ہے ، کوئی پرسانِ حال نہیں۔یہ سراسر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور افغانوں کا کھلا استحصال ہے۔تمام انسانی حقوق کی تنظیموں، صحافیوں، وکیلوں، سول سوسائٹی اور صاحبِ ضمیر لوگوں سے اپیل ہے کہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں، انصاف کا تقاضا کریں.